Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں چندرا بابو کی سیاسی سمادھی تیاری کا آغاز

آندھرا پردیش میں چندرا بابو کی سیاسی سمادھی تیاری کا آغاز

وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی ویشویشور ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سینئیر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن اسمبلی حلقہ ووروا کونڈا مسٹر ویشویشور ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی سیاسی سمادھی تعمیر کرنے کے لیے ریاستی عوام تیاری کر رکھ لی ہے ۔ کیوں کہ انہیں ووٹ دینے والے تمام طبقات کے عوام کو مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر آندھرا پردیش کا عہدہ سنبھالنے کے بعد زبردست دھوکہ دیا ہے ۔ آج حلقہ اسمبلی پٹاپرتی ( ضلع اننت پور ) کے نلامڈا مقام پر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پرجاسنکلپ یاترا کے موقعہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی آواز کو دبانے کے لیے مسٹر چندرا بابو نائیڈو کی حکومت اپنی بھر پور کوشش کررہی ہے لیکن ان تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے جگن موہن ریڈی آگے بڑھتے جارہے ہیں ۔ اس کا تازہ ترین ثبوت مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی منظم کردہ یاترا میں عوام کا ردعمل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT