Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں ڈی جی پی کے انتخاب کے لیے آرڈ یننس کی اجرائی ضروری

آندھرا پردیش میں ڈی جی پی کے انتخاب کے لیے آرڈ یننس کی اجرائی ضروری

اسمبلی کو پروروگ ، گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے احکامات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کو پرو روگ کرتے ہوئے گورنر آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج احکامات جاری کئے ۔ 2 دسمبر تک آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اور آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے اجلاس جاری رہے ۔ لہذا اسمبلی کو پرو روگ کر کے احکامات جاری کرنے پر ہی اسمبلی و کونسل اجلاس کا اختتام عمل میں آنا تصور کیا جائے گا اور اس عمل کے بعد ہی اگر حکومت کوئی آرڈیننس جاری کرنا چاہتی ہے تو تب حکومت کو کوئی آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی ) آندھرا پردیش کا تقرر کرتے ہوئے بہت جلد حکومت آرڈیننس جاری کرے گی ۔ سابقہ قوانین کی روشنی میں ڈی جی پی کے انتخاب کرنے کا مکمل اختیار مرکزی یونین پبلک سرویس کمیشن کو حاصل ہے لیکن اب ان میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی جی پی کے انتخاب کا مکمل اختیار ریاستی حکومت کو حاصل رہنے جیسا قانون میں ترمیم کی جارہی ہے لہذا اس کے لیے آرڈیننس جاری کرنا بہت ضروری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ ڈی جی پی آندھرا پردیش مسٹر این سامبا شیوا راؤ کی میعاد جاریہ ماہ 31 دسمبر کو ختم ہوگی اور اس ماہ کے اختتام تک قانون میں ترمیم کا عمل مکمل ہونے پر ہی نئے ڈی جی پی کا انتخاب ریاستی حکومت کرسکتی ہے اور ان تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و کونسل کے سیشن کو پرو روگ کردئیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT