Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں گوداوری اور کرشنا ندی باہم مربوط

آندھرا پردیش میں گوداوری اور کرشنا ندی باہم مربوط

حیدرآباد۔/9ستمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں آئندہ ہفتہ گوداوری اور کرشنا ندیوں کو رسمی طور پر مربوط کیا جائے گا۔ حکومت نے ریاست کو خشک سالی سے آزاد بنانے کیلئے دونوں ندیوں کو باہم مربوط کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 15ستمبرکو منعقد شدنی پروگرام میں شریک ہوں گے جہاں ضلع مغربی گوداوری سے گوداوری کا پانی پڑوسی ضلع کرشنا طاس میں گرے گا۔ ندیوں کو باہم مربوط کرنے کا منصوبہ طویل عرصہ سے زیر غور تھا۔ نامور انجینئر کے ایل راؤ نے جو 1950میں مرکزی کابینہ میں وزیر آبپاشی تھے اسوقت سب سے پہلے یہ منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ حکومت آندھرا پردیش کے مشیر پی پربھاکر نے بتایا کہ اٹل بہاری واجپائی کے دورحکومت میں بھی اس منصوبہ کا جائزہ لیا گیا لیکن پہلی مرتبہ اس پر عمل کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT