Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 11,956 پولیس جائیدادیں مخلوعہ

آندھرا پردیش میں 11,956 پولیس جائیدادیں مخلوعہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پولیس تجرباتی ترقیاتی ادارے ( بی پی آر ڈی ) کے سروے رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آندھرا پردیش کے پولیس شعبہ میں 11,956 پولیس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ خواتین پولیس کی تعداد صرف 4.17 فیصد ہے ۔ پولیس کی مخلوعہ جائیدادوں میں آندھرا پردیش کا 12 واں مقام ہے ۔ آندھرا پردیش محکمہ پولیس میں ملازمین کی بہت زیادہ قلت ہے ۔ منظورہ جائیدادوں کے بہ نسبت کام کرنے والے پولیس ملازمین کی تعداد بہت کم ہے ۔ سیول آرمڈ شعبہ میں 19 فیصد جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ پولیس کی کمی رکھنے والے ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش مغربی بنگال اور بہار پہلے تین مقامات پر ہیں جب کہ ریاست آندھرا پردیش کا 12 واں مقام ہے ۔ محکمہ پولیس آندھرا پردیش میں جملہ 11,956 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ جب کہ 10,925 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ہیں ۔ ان میں 91.37 فیصد جائیدادوں پر ہیڈ کانسٹبلس اور کانسٹبلس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ محکمہ پولیس میں 2064 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں جس کا تناسب 4.1 فیصد ہے ۔ خواتین کو محکمہ پولیس میں ملازمت فراہم کرنے کے معاملے میں مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو سرفہرست ہیں ۔ سارے ملک میں 1,40,184 خواتین محکمہ پولیس میں خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT