Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 19 اپریل کو ایڈسیٹ 2017

آندھرا پردیش میں 19 اپریل کو ایڈسیٹ 2017

چیرمین ایڈسیٹ کمیٹی و وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش ریاست میں ایڈسیٹ 2017 ، 19 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ صدر نشین ایڈسیٹ کمیٹی و آندھرا یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایڈسیٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے اور آن لائن درخواستیں 22 مارچ تک داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ جب کہ 500 روپئے جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 15 اپریل تک آن لائن درخواست پیش کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایڈسیٹ انٹرنس ٹسٹ آن لائین منعقد کیا جارہا ہے اور اس امتحان کے لیے ریاست بھر کے 16 اہم شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ اس موقعہ پر ایڈ سیٹ 2017 کنوینر مسٹر رنگنادھم و دیگر متعلقہ اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT