Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 2 اکٹوبر سے 24 گھنٹے برقی سربراہی

آندھرا پردیش میں 2 اکٹوبر سے 24 گھنٹے برقی سربراہی

مرکز و ریاستی حکومتوں کے درمیان معاہدہ ، ترقی کے لیے برقی ضروری : چندرا بابو نائیڈو

مرکز و ریاستی حکومتوں کے درمیان معاہدہ ، ترقی کے لیے برقی ضروری : چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جہاں برقی کی موثر سربراہی رہے گی وہیں پر ترقی بھی ممکن ہوگی ۔ لہذا 2 اکٹوبر سے ریاست آندھرا پردیش میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی اور اس سلسلہ میں یعنی 24 گھنٹے برقی سربراہی کے تعلق سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے مابین معاہدات طئے پائے ہیں ۔ دستاویزات معاہدات پر مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئیل نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے حوالہ کئے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات کہی اور بتایا کہ 2 اکٹوبر سے آندھرا پردیش ریاست میں 24 گھنٹے برقی کی سربراہی فراہم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 6,600 میگا واٹس برقی پیداواری پراجکٹس کے لیے مرکزی حکومت و آندھرا پردیش حکومت کے مابین معاہدات طئے پائے ہیں ۔ وشاکھا پٹنم میں 4 ہزار میگاواٹ گنجائش رکھنے و پیداواری و صلاحیت رکھنے والا تھرمل برقی پراجکٹ کے علاوہ اننت پور اور کرنول اضلاع میں 2500 میگا واٹس سولار برقی پراجکٹس کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ معاہدات طئے پائے ہیں اس موقع پر مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئیل نے چیف منسٹر کی زبردست ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک بسٹ اڈمنسٹریٹر قرار دیا اور کہا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش ریاست ہر لحاظ سے ترقی پائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش حکومت نے ہیرو موٹرس یونٹ کے قیام کے لیے بھی معاہدات کیے ہیں اور ضلع چتور میں یہ پلانٹ قائم کیا جائے گا اور تقریبا تین ہزار افراد کو ملازمین حاصل ہوسکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں 80 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے جیسے پروگرامس مرتب کئے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مواضعات میں 24 گھنٹے اور زرعی اغراض کے لیے 7 تا 9 گھنٹے کے علاوہ صنعتوں کے لیے 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا حکومت آندھرا پردیش نے فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ہندوستان بھر میں کسی ریاست میں اس طرح کی برقی سربراہی نہ رہنے جیسی ریاست بنائی جائے گی اور ملک بھر میں برقی سربراہی کے معاملہ میں آندھرا پردیش کو ایک منفرد ریاست بنائی جائے گی ۔ انہوں نے آندھرا پردیش میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جانے والی ریاست بنانے کے لیے برقی پراجکٹس کی منظوری دینے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی اور مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئیل سے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT