Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش پریس اکیڈیمی کے دفتر کا وزیر کے ہاتھوں افتتاح

آندھرا پردیش پریس اکیڈیمی کے دفتر کا وزیر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ کے سرینواسلو نے آج اے پی پریس اکیڈیمی کے دفتر کا وجئے واڑہ میں افتتاح انجام دیا ۔ اب تک یہ اکیڈیمی حیدرآباد سے کام کر رہی تھی ۔ اس اکیڈیمی کی صدارت سینئر صحافی وی وی دیکشیتولو کو سونپی گئی ہے اور اب یہ اکیڈیمی وجئے واڑہ سے کام کرے گی ۔ نئی شروعات پر اکیڈیمی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے واضح کیا کہ اکیڈیمی حکومت اور صحافیوں کے درمیان رابطہ کار کا کا مکریگی ۔ کے سرینواسلو خود بھی سابق صحافی ہیں۔ کمشنر اطلاعات ایس وینکٹیشور ‘ اکیڈیمی کے سکریٹری سرینواس اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT