Saturday , February 23 2019

آندھرا پردیش پولیس کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے پولیس نظم و نسق کو مستحکم بنانے اور انہیں درکار تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے ایک حصہ کے طور پر ہر ضلع میں 50 لاکھ روپئے کے مصارف سے ’’سائبر لیاپ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش سامبا سیوا راؤ نے نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاستی پولیس عہدیداروں کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے بہت جلد 25 کروڑ روپئے کے مصارف سے نئی گاڑیوں کی خریدی کی جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کے دوران اضلاع کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT