Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کابینہ میں کل توسیع

آندھرا پردیش کابینہ میں کل توسیع

این محمد فاروق کی شمولیت یقینی ۔ امراوتی طلب کرلیا گیا
امراوتی 9 نومبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کی چندرا بابو نائیڈو کابینہ میں 11 نومبر کو توسیع کی جا رہی ہے اور اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے صدر نشین این ایم ڈی فاروق کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں نکسلائیٹس کے حملہ میں ہلاک تلگودیشم رکن اسمبلی کے سرویشور راو کے نوجوان فرزند کے شراون کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان دونوں کو امراوتی پہونچنے کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔ پروگرام کے مطابق 11 نومبر کو دو پہر 11.45 بجے آندھرا پردیش کابینہ میں توسیع کی جائیگی ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے توسیع کے وقت اور تاریخ کو قطعیت دیدی ہے اور امکان ہے کہ اس میں درج فہرست قبائل اور اقلیتوں کو نمائندگی دی جائیگی ۔ چندرا بابو نائیڈو کابینہ میں 24 وزرا شامل ہیں اور دستوری گنجائش کے مطابق وزرا کی تعداد 26 تک ہوسکتی ہے ۔ تبدیل شدہ سیاسی منظر نامہ میں چندرا بابو نائیڈو نے این محمد فاروق کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT