Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو تجارتی ریاست میں تبدیل کرنے کاعزم

آندھرا پردیش کو تجارتی ریاست میں تبدیل کرنے کاعزم

جگن بدعنوان قائدین کی فہرست میں شامل ہوں گے: چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) سربراہ تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وہ تجارت کے معاملہ میں آندھرا پردیش کو ملک بھر میں سرفہرست بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی بدعنوانوں کے ٹاپ 10 مقامات کی فہرست میں اپنا نام شامل کروارہے ہیں۔ کیا ریاست میں ایسی اپوزیشن کی ضرورت ہے، عوام کو غور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی سے ساز باز کرتے ہوئے ریاست کو تقسیم کرادیا۔ چیف منسٹر نے اپنے کٹر حریف متحدہ آندھرا پردیش کے آخری چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لمحہ آخر تک ریاست کو تقسیم ہونے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور قومی جماعت کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی کے خلاف بغاوت کی۔ ریاست کو تقسیم کردینے پر چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے مگر کانگریس قیادت کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کرن کمار ریڈی کے بھائی کشور کمار ریڈی کو تلگودیشم میں شامل کرتے ہوئے انہیں اسمبلی حلقہ پلیر کا انچارج نامزد کردیا اور صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی اپوزیشن کا رول ادا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ عوامی مسائل پر اسمبلی میں حکومت کا سامنا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT