Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی موقف پر متحد ہوجانے راہول گاندھی کی اپیل

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف پر متحد ہوجانے راہول گاندھی کی اپیل

حیدرآباد 9 فبروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج تمام سیاسی جماعتوں سے خواہش کی کہ وہ آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے اور دوسرے مطالبات پر متحد ہوجائیں ۔ انہوں نے پولاورم پراجیکٹ کی بسرعت تکمیل کیلئے بھی اتحاد پر زور دیا ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ کانگریس پارٹی آندھرا پردیش کے عوام کے جائز مطالبات کی تائید کرتی ہے تاکہ ریاست کو خصوصی زمرہ کا موقف دیا جائے اور پولاورم پراجیکٹ کی جلد تکمیل ہوسکے ۔ اب تمام سیاسی جماعتوں کیلئے وقت آؑیا ہے کہ وہ متحد ہوجائیں اور انصاف کیلئے اس جدوجہد کی تائید کریں۔ واضح رہے کہ مختلف جماعتیں اس مطالبہ پر پارلیمنٹ میں احتجاج کر رہی ہیں جس پر کارروائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT