Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کا مطالبہ

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کا مطالبہ

پہلوتہی پر جدوجہد شروع کرنے کا انتباہ : پون کلیان
حیدرآباد۔ 21 اگست (سیاست نیوز) ممتاز تلگو فلم اسٹار و صدر جنا سینا پارٹی پون کلیان نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کی فراہمی میں اگر مرکزی حکومت اپنی بے بسی کا اعلان کرتی ہے تو وہ اپنی جدوجہد شروع کرنے کیلئے تیار رہیں گے۔ آج یہاں ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کرنے والے سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر کمارا سوامی سے دوران گفتگو ملک کے سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ تلگو ریاستوں کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی غورخوض کیا گیا۔ مسٹر کمارا سوامی کی واپسی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پون کلیان نے بتایا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف حاصل کرنے کا مسئلہ انتہائی حساس ہے اور خصوصی موقف حاصل کرنے میں برسراقتدار جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کی اہم ذمہ داری ہونی چاہئے۔ صدر جنا سینا پارٹی نے مزید کہا کہ مرکز کے ساتھ جھگڑا کرنے سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن اگر آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے سے اپنی بے بسی و ناکامی کا اگر مرکزی حکومت اظہار یا اعلان کرتی ہے تو وہ خصوصی موقف کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے تیار ہوجائیں گے اور خصوصی موقف حاصل ہونے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے سے گریز نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کا سمجھوتہ کریں گے۔ اس موقع پر ریو اولمپکس کے بیاڈمنٹن مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کرکے سلور میڈل حاصل کرنے پر پی وی سندھو کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھو کا مستقبل درخشاں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT