Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو ’ اسمارٹ ‘ ریاست بنانے پر توجہ

آندھرا پردیش کو ’ اسمارٹ ‘ ریاست بنانے پر توجہ

فائبر آپٹک ‘ گیس ‘ پاور ‘ روڈ اور واٹر گرڈ قائم کیا جائیگا : مشیر حکومت اے پی کا بیان

فائبر آپٹک ‘ گیس ‘ پاور ‘ روڈ اور واٹر گرڈ قائم کیا جائیگا : مشیر حکومت اے پی کا بیان

حیدرآباد 14 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کو ایک اسمارٹ ریاست بنانے کیلئے پانچ نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں مشن کے انداز کی انتظامی پہل ‘ نئے دور کی یونیورسٹی اور اداروں کا قیام اور ایک 21 ویں صدی کا دارالحکومت شہر تعمیر کرنا بھی شامل ہے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں کئی اقدامات شروع کئے ہیں جن میں خاص طور پر توانائی ‘ گیس ‘ فارمنگ اور زراعت کے شعبہ میں ہونے والی پہل شامل ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش کے مشیر ( مواصلات ) پرکالہ پربھاکر نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دارالحکومت شہر تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ شائد پہلا دارالحکومت ہوگا جو اکیسویں صدی میں سوچا اور تعمیر کیا جارہا ہے ۔ دوسرے تمام دارالحکومت بیسویں صدی کے ہیں۔ آج کا اسمارٹ شہروں کا عروج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نئے دارالحکومت میں بتائیں گے کہ اسمارٹ شہر کیا ہوتا ہے اور اسے کیسا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آندھرا پردیش خود کو صرف اسمارٹ شہروں تک محدود نہیں کر رہی ہے ۔ اصل منصوبہ یہ ہے کہ گاووں ‘ یونیورسٹیز ‘ اعلی تعلیم کے اداروں اور آر اینڈ ڈی اداروں کو بھی اسمارٹ انداز میں تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو یکجا کرنے پر اسمارٹ حکمرانی ہوگی اور اس کے نتیجہ میںا یک اسمارٹ آندھرا پردیش کی تشکیل عمل میں آئیگی ۔ہمارا نشانہ آئندہ پانچ سال میں آندھرا پردیش کو اسمارٹ آندھرا پردیش میں تبدیل کرنے کا ہے ۔ اس مقصد کیلئے حکومت پانچ گرڈ قائم کریگی ان میں آپٹیکل فائبر گرڈ ‘ ایک روڈ گرڈ ‘ ایک گیس گرڈ ‘ ایک پاور گرڈ اور ایک واٹر گرڈ شامل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آپٹیکل فائبر گرڈ کے ذریعہ ریاست میں ہر گھر کو فائبر سے مربوط کیا جائیگا اور روڈ گرڈ کے ذریعہ ہر گاوں کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائیگا ۔ گیس گرڈ کے ذریعہ گیس کے وسائل کو ہر صنعت اور ہر گھر کو فراہم کیا جائیگا ۔ ریاست کو پہلے ہی ایک ایل این جی ٹرمنل بھی الاٹ کیا جاچکا ہے۔ پاور گرڈ کے ذریعہ ریاست میں کم آبادی والے علاقوں ( بیشتر قبائلی ) کو جہاں برقی کی سہولت نہیں ہے ‘ برقی کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی حکومت نے سب کیلئے بلا وقفہ برقی سربراہی کا جو پروگرام شروع کیا ہے اس میں آندھرا پردیش پہلے ہی سے شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاور گرڈ کے ذریعہ صنعتوں کیلئے علیحدہ پائپ لائین ہوگی زراعت اور گھریلو استعمال کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ پائپ لائین بچھائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ گرڈز کے ذریعہ آندھرا پردیش کو اسمارٹ ریاست میں تبدیل کیا جائیگا ۔ ہم اسمارٹ آندھراپردیش کو یقینی بنانے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ آئندہ پانچ سال کیلئے حکومت کا یہی ایجنڈہ رہے گا ۔ اس سلسلہ میں مرکز سے ‘ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رقومات حاصل کریگی ۔ عوامی ۔ خانگی شراکت کو بھی اختیار کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT