Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف بڑا مسئلہ نہیں

آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف بڑا مسئلہ نہیں

مرکز سے معاشی مدد کا حصول اہمیت کا حامل : پون کلیان کا بیان
حیدرآباد 19 مارچ ( این ایس ایس ) جنا سینا کے صدر پون کلیان نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف کا مسئلہ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے تاہم مرکز سے معاشی امداد حاصل کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے یہ امداد کسی بھی نام سے دی جائے ۔ واضح رہے کہ جنا سینا صدر پر تلگودیشم پارٹی کی جانب سے مسلسل تنقید کی جا رہی ہے ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پون کلیان نے یہ واضح کیا کہ وہ ریاست کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے راستے پر چل رہے ہیں اور ان کے بی جے پی سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ ان کی پارٹی کو کس پارٹی سے یا کس محاذ سے اتحاد کرنا چاہئے یا پھر انتخابات میں تنہا ہی مقابلہ کرنا چاہئے ۔ تلگودیشم پارٹی کے خلاف کرپشن کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ وہ کرپشن کے الزامات اب نہیں اٹھا رہے ہیں۔ وہ یہ مسائل پہلے بھی اٹھاتے رہے ہیں اور چیف منسٹر کو بھی اس سے واقف کرواتے رہے ہیں۔ تاہم ان کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا 40 ارکان اسمبلی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ حکومت میں کرپشن ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ان کے الزامات کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں لیکن ان کی اپنی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی مدد کیلئے تلگودیشم پر الزامات عائد کرنے سے متعلق ریمارکس کو مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT