Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کیلئے مرکز کا 850 کروڑ کا پیاکیج، ٹیکس مراعات

آندھرا پردیش کیلئے مرکز کا 850 کروڑ کا پیاکیج، ٹیکس مراعات

نئی دہلی۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) مرکز نے آندھرا پردیش کو مدد کے طور پر 850کروڑ روپئے کے ترقیاتی پیاکیج کی آج منظوری دی۔ اس کے علاوہ کئی ٹیکس رعایتوں کا اعلان کیا تاکہ ریاست کو صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مدد مل سکے۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ 2014 کے تحت مرکز اس بات کا پابند ہے کہ وہ اس کی مدد کرے، پسماندہ علاقوں اور را

نئی دہلی۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) مرکز نے آندھرا پردیش کو مدد کے طور پر 850کروڑ روپئے کے ترقیاتی پیاکیج کی آج منظوری دی۔ اس کے علاوہ کئی ٹیکس رعایتوں کا اعلان کیا تاکہ ریاست کو صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مدد مل سکے۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ 2014 کے تحت مرکز اس بات کا پابند ہے کہ وہ اس کی مدد کرے، پسماندہ علاقوں اور رائلسیما کے علاوہ شمالی ساحلی علاقے کیلئے خصوصی ترقیاتی پیاکیج فراہم کرے۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 350کروڑ روپئے آندھرا پردیش کے 7پسماندہ اضلاع کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر ضلع کو 50کروڑ روپئے دیئے جائیں گے۔ سال 2014-15 کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں میں یہ رقم صرف کی جائے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے بین وزارتی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو ریاست کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور وہ مرکزی بجٹ 2014-15 میں وسائل کے فرق کو ختم کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ فی الحال 500کروڑ روپئے جاریہ مالیاتی سال کیلئے اڈہاک بنیاد پر فراہم کئے جارہے ہیں اور کمیٹی کی سفارشات پر بعد ازاں عمل کیا جائے گا۔ مرکز نے مالیاتی اقدامات کے علاوہ ٹیکس رعایتیں دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT