Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کیلئے پیاکیج پر دو دن میں فیصلہ : ارون جیٹلی

آندھرا پردیش کیلئے پیاکیج پر دو دن میں فیصلہ : ارون جیٹلی

نئی دہلی 8 فبروری ( پی ٹی آئی ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے احتجاجی ارکان کو تیقن دیا کہ مرکزی حکومت ریاست سے متعلق تمام مسائل پر ہمدردی سے غور کر رہی ہے اور ریاست کیلئے کسی خصوصی پیاکیج کے تعلق سے دو دن میں فیصلہ کیا جائیگا ۔ لوک سبھا میں آج کافی ہنگامہ دیکھا گیا جب وزیر فینانس ارون جیٹلی بجٹ مباحث کا جواب دینے اٹھے تھے ۔ تلگودیشم کے احتجاجی ارکان ایوان کے وسط میں آگئے تھے اور انہوں نے ارون جیٹلی سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے ۔ جیٹلی نے ان سے خواہش کی کہ انہیں تقریر کا موقع دیا جائے اور وہ ریاست کا بھی تذکرہ کرینگے ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے تلگودیشم ارکان کو کرسی صدارت کو پیٹھ دکھانے کے خلاف انتباہ دیا ۔ تلگودیشم لیڈر ٹی نرسمہم کو اپنے ساتھیوں کو سمجھانے کیلئے کئی منٹ درکار ہوئے ۔ ارون جیٹلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ تقسیم ریاست قانون میں کئے گئے کئی وعدوں کو پورا کیا جارہا ہے اور کئی دوسرے کام بھی ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT