Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کی ترقی میں جگن موہن ریڈی کی رکاوٹ

آندھرا پردیش کی ترقی میں جگن موہن ریڈی کی رکاوٹ

جیل کے باوجود حصول عبرت سے قاصر ، تلگو دیشم قائد بچیا چودھری کا الزام
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سینئیر تلگو دیشم پارٹی قائد و رکن اسمبلی جی بچیا چودھری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ غیر قانونی املاک معاملتوں میں 16 ماہ جیل کی سزا بھگتنے والے قائد اپوزیشن ریاست آندھرا پردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ابھی تک عقل نہیں آئی اور وہ سزاء کے باوجود عبرت حاصل کرنے سے قاصر ہے ۔ کیوں کہ آندھرا پردیش جو کہ مالی مشکلات سے دوچار ہے اس کے باوجود چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش کی تیز رفتار ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیکن جگن ان تمام اقدامات میں روکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ بچیا چودھری جنہوں نے آج ضلع پرکاشم میں تلگو دیشم پارٹی کے ضلعی سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اپوزیشن جماعتوں کے بعض قائدین چرنجیوی ، بوتسا ستیہ نارائنا ، امباٹی رام بابو ، ایم پدمنابھم پر ذات پات کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان قائدین سے دریافت کیا کہ جب وہ برسر اقتدار تھے اس وقت ان تمام قائدین نے کس کے لیے کیا اقدامات کئے تھے ؟ قائد تلگو دیشم پارٹی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سازی اور جناچیتنیہ یاترا کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اجلاس میں شریک پارٹی قائدین و کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے فلاح و بہبودی پروگراموں و اسکیمات سے عوام کو واقف کروانے پر اولین ترجیح دیں ۔ اس اجلاس میں وزیر سماجی بھلائی مسٹر آر کشور بابو کے علاوہ ارکان اسمبلی و سینئیر قائدین تلگو دیشم پارٹی بھی شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT