Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے آبپاشی ٹینک میں پانچ افراد مردہ پائے گئے

آندھرا پردیش کے آبپاشی ٹینک میں پانچ افراد مردہ پائے گئے

چینائی / کوئمبتور 19 فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ایک آبپاشی ٹینک میں پانچ افراد مردہ پائے گئے ۔ ان کا تعلق ٹاملناڈو میں ضلع سیلم سے ہے ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو پلانی سوامی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں۔ چینائی میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پلانی سوامی نے کہا کہ انہیں ریاست کے پانچ افراد کی آندھرا پردیش میں موت پر افسوس ہے ۔ ان مہلوکین کی کروپنن ‘ جئے راج ‘ چنا پائیان ‘ سی مروگیسن اور اے مروگیسن کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس کو ہدایت دی ہے اور اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT