Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے دو وزراء کا سرکاری ہاسپٹل کا دورہ

آندھرا پردیش کے دو وزراء کا سرکاری ہاسپٹل کا دورہ

وجئے واڑہ۔/10ڈسمبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے دو وزراء نے آج مشترکہ طور پر وجئے واڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر صحت کے سرینواس اور وزیر سماجی بہبود کشور بابو نے ہاسپٹل اسٹاف کے علاوہ مریضوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو جو طبی سہولیات کیلئے یہاں آتے ہیں بہتر خدمات فراہم کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہاسپٹل کے احاطہ کو صاف ستھرا رکھنے اور مریضوں کیلئے پینے کے پانی کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی۔

آندھرا پردیش میں پی آر سی پر عمل کیلئے وزارتی گروپ
حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( این ایس ایس ) حکومت آندھرا پردیش نے دسویں پے ریویژن کمیشن ( پی آر سی) کی سفارشات پر عمل آوری کیلئے وزارتی گروپ قائم کیا ہے۔ اس وزارتی گروپ کے ارکان نے وزیر فینانس، منصوبہ بندی، کمرشیل ٹیکسیس اور مقننہ اُمور ، وزیر فروغ انسانی وسائل ، وزیر صحت ، وزیر اطلاعات اور پرنسپال سکریٹری حکومت شامل ہیں۔ اس دوران محکمہ فینانس دسویں پے ریویژن کمیشن پر عمل آوری کیلئے اسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کا کنوینر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT