Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین  کو ایک گھنٹہ قبل جانے کی اجازت

آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین  کو ایک گھنٹہ قبل جانے کی اجازت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش حکومت نے ماہ رمضان المبارک کو پیش نظر رکھتے ہوئے کل یعنی 16 مئی تا 15 جون تک ریاست کے تمام مسلم ملازمین کو روزانہ دفتری اوقات کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل اپنے دفاتر سے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ اس سلسلہ میں مسٹر این سریکانت سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری محکمہ جات کے دفاتر ، مدارس و دیگر تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ ، آوٹ سورسنگ ، کنٹراکٹ مسلم ملازمین کو اپنے اپنے دفاتر سے ماہ رمضان کے دوران ایک گھنٹہ قبل ہی مکانات کو روانہ ہونے کی سہولت رہے گی ۔ لہذا ریاست آندھرا پردیش میں تمام مسلم سرکاری ملازمین سے حکومت کی جانب سے دی گئی مذکورہ سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT