Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے صدر مقام کی تعمیر کیلئے نائیڈو نے چندہ جمع کرنا شروع کردیا

آندھرا پردیش کے صدر مقام کی تعمیر کیلئے نائیڈو نے چندہ جمع کرنا شروع کردیا

حیدرآباد۔/23مئی، ( سیاست نیوز) مسٹر این چندرا بابونائیڈو نے منقسم آندھرا پردیش میں صدر مقام کی تعمیر و ترقی کیلئے عوامی چندہ جمع کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عوام کے پیسہ سے عوام کو انفرااسٹرکچر فراہم کیا جاسکے۔ مسٹر نائیڈو سے آج دن بھر مختلف ذرائع ابلاغ اداروں کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر قائدین نے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اسی دوران آندھرا پردیش پنشنرس اسوسی ایشن نے صدر تلگودیشم سے ملاقات کرتے ہوئے9کروڑ کا چیک حوالے کیا تاکہ سیما آندھرا کے دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ آندھرا پردیش پنشنرس اسوسی ایشن کے علاوہ دودیکلا سماج کے ذمہ داران نے بھی مسٹر نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT