Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے عازمین حج کی 18 جنوری کو قرعہ اندازی

آندھرا پردیش کے عازمین حج کی 18 جنوری کو قرعہ اندازی

تمام درخواستوں کا انتخاب یقینی ، چیرمین حج کمیٹی مومن احمد حسین قرعہ نکالیں گے
حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں حج 2018ء کے عازمین کے انتخاب کی قرعہ اندازی 17 جنوری کو مقرر ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے قرعہ اندازی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ آندھراپردیش میں مقررہ کوٹے کے مطابق تمام درخواست گزاروں کے نام منتخب عازمین میں شامل ہوجائیں گے کیوں کہ ریاست میں درخواستیں کم داخل کی گئیں۔ آندھراپردیش حج کمیٹی کو 2845 درخواستیں داخل ہوئیں جبکہ حج کوٹہ 2744 الاٹ کیا گیا۔ 101 عازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی تاہم ویٹنگ لسٹ کی منظوری سے امکان ہے کہ تمام درخواست گزار سفر حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال 3800 درخواستیں داخل کی گئیں تھیں۔ جبکہ جاریہ سال آن لائین درخواستوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ صدرنشین آندھراپردیش حج کمیٹی مومن احمد حسین قرعہ اندازی کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے۔ اننت پور سے 400، چتور 322، مشرقی گوداوری 45، گنٹور 470، کڑپہ 332، کرشنا 238، کرنول 559، نیلور 164، پرکاشم 101، سریکاکلم 7، وشاکھا پٹنم 131، وجئے نگرم 28 اور مغربی گوداوری سے 48 درخواستیں داخل کی گئیں جو 1233 کورس کے تحت ہیں۔ 1517 مرد اور 1328 خواتین نے درخواست داخل کی ہے۔ ریاست سے دو شیرخوار بھی عازمین حج کی فہرست میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT