Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے مختلف کمپنیوں کے ساتھ 32 معاہدات پر دستخط

آندھرا پردیش کے مختلف کمپنیوں کے ساتھ 32 معاہدات پر دستخط

وشاکھاپٹنم 10 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج کہا کہ اس نے تین روزہ پارٹنر شپ چوٹی کانفرسن کے افتتاحی دن مختلف کمپنیوں کے ساتھ تقریبا 32 یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 32 معاہدات کئے ہیں جن کے نتیجہ میں ریاست کو 1.95 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 32 کے منجملہ 22 یادداشتیں توانائی کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں تقریبا 95,000 افراد کیلئے روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ انیل امبانی کی ریلائینس کمپنی نے 5,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے شپ بلڈنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی شعبہ میں 49 معاہدات پر کل دستخط کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT