Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے ملازمین وجئے واڑہ منتقلی کے لیے تیار

آندھرا پردیش کے ملازمین وجئے واڑہ منتقلی کے لیے تیار

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ملازمین سرکار وجئے واڑہ منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں اور ان ملازمین کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ذمہ داری حکومت آندھرا پردیش پر عائد ہوتی ہے ۔ صدر آندھرا پردیش ین جی اوز اسوسی ایشن اشوک بابو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حیدرآباد میں خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری ملازمین آندھرا پردیش وجئے واڑہ کو منتقل ہوجائیں گے ۔ لیکن وہاں پر انہیں کوئی سہولتیں فراہم نہیں ہیں ۔ اس صورت میں حکومت نے کہا کہ ملازمین سرکار کو وجئے واڑہ میں تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وجئے واڑہ منتقل ہونے سے دلچسپی نہ رکھنے والے ملازمین اور ملازمین یونین قائدین ہی حکومت کے خلاف بات کررہے ہیں اور مختلف باتوں پر ہم کو نشانہ ملامت بنانا ہرگز مناسب بات نہیں ہے ۔ اشوک بابو نے کہا کہ بنیادی سہولتیں فراہم ہونے کے بعد ہی وجئے واڑہ آکر اپنی خدمات انجام دیں گے اور غلط بیانی و تشہیر کرنے کی وجہ سے حکومت و ملازمین کے درمیان رخنہ پڑنے کا امکان پایا جاتا ہے ۔ صدر اے پی این جی اوز اسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے پانچ یوم ہفتہ ( ایام کار ) فراہم کیا ہے ۔ لہذا 31 اگست 2016 تک بہر صورت تمام ملازمین وجئے واڑہ کو روانہ ہونا ہی پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ راجدھانی کی تبدیلی سے پیش آنے والی مشکلات وسائل سے حکومت نہ صرف واقف ہوچکی ہے بلکہ سمجھ بھی گئی ہے ۔ اشوک بابو نے کہا کہ تمام صدور محکمہ جات عمارتوں کی تلاش شروع کرچکے ہیں اور خانگی عمارتوں کی فراہمی کے ساتھ ہی تمام صدور محکمہ جات حیدرآباد سے وجئے واڑہ روانہ ہوجائیں گے ۔ صدر اسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ویلگاپو ڈی میں تعمیر کئے جارہے عمارتوں میں ہی آندھرا پردیش سکریٹریٹ رہے گا اور اب تک ہی بعض محکمہ جات منتقل ہوئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT