Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے ملازمین کی 27جون تک امراوتی منتقلی

آندھرا پردیش کے ملازمین کی 27جون تک امراوتی منتقلی

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین جو فی الوقت شہر حیدرآباد میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان تمام سرکاری ملازمین و عہدیداروں کو 27جون تک ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی کو منتقل کردیا جائے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق حکومت آندھرا پردیش مسٹر پی نارائنا نے اس بات کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے گنٹور ضلع کے تولورو منڈل ویلگاپوڈی موضع کے پاس سرکاری عمارتوں کے کامپلکس کی تعمیر کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیااور تعمیری کاموں کی انجام دہی کے تعلق سے تعمیری کام انجام دینے والے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل عمل میں لائی جائے گی۔ تعمیری کام انجام دینے والے عہدیداروں نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ مقررہ مدت میں تعمیری کام مکمل کرلیئے جائیں گے اور عمارتیں حکومت کے حوالے کردی جائیں گی۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے مزید بتایا کہ آندھرا پردیش سکریٹریٹ میں دفاتر کام کرنا شروع کرنے کے باوجود تعمیری کام جاری رہیں گے اور ملازمین کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی رکاٹیں حائل نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT