Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے وزیر کے خلاف پولیس میں شکایت ، زندگی کو خطرہ ہونے کا اظہار

آندھرا پردیش کے وزیر کے خلاف پولیس میں شکایت ، زندگی کو خطرہ ہونے کا اظہار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : وزیر آبپاشی آندھرا پردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ سے اپنی زندگی کو شدید خطرہ لاحق رہنے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا کہ سریش نامی ایک شخص نے آج شہر کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن پہونچکر ڈی اوما مہیشور راؤ کے خلاف شکایت درج کروائی اور اپنی شکایت میں نوجوان سریش نے بتایا کہ امراوتی میں پائی جانے والی ان کی اراضی کو فروخت کے لیے زبردستی اور شدید دباؤ ڈال رہے ہیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں کہا کہ اس طرح وزیر آبپاشی مسٹر اوما مہیشور راؤ سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ لہذا اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرنے اور انہیں راحت دلانے کی پولیس سے خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT