Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

آندھرا کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

جگن موہن ریڈی کی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل: صحت پر حکومت کی نظر
گنٹور 9 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ پر وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کی جانب سے شروع کردہ بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ۔ 42 سالہ جگن موہن ریڈی نے 7 اکٹوبر کو گنٹور ضلع میں نلا پاڈو کے مقام پر اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے مختلف قائدین نے یہاں پہونچ کر ان سے اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرنے والے قائدین نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ریاست کو خصوصی موقف دلانے کیلئے سنجیدگی سے کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ جگن موہن ریڈی کے سینکڑوں حامی بھوک ہڑتال کیمپ میں جمع ہوئے اور ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اظہار یگانگت کیا ۔ ارکان پارلیمنٹ ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل اور دوسرے عوامی نمائندے بھی جگن کی بھوک ہڑتال کے کیمپ کے قریب جمع ہیں۔ حکومت کی جانب سے متعین ایک طبی ٹیم جگن موہن ریڈی کی صحت پر بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف دینے کا وعدہ تنظیم جدید آندھرا پردیش کے قانون میں کیا گیا تھا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر نے مرکزی حکومت کی جانب سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دئے جانے تک اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت پر اس وعدہ کی تکمیل کیلئے دباؤ ڈالیں۔ اگر مرکزی حکومت اس وعدہ کو پورا نہیں کرتی ہے تو نائیڈو مرکزی حکومت کی تائید سے دستبردار ہوجائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT