Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا کی معاشی حالت انتہائی خطرناک

آندھرا کی معاشی حالت انتہائی خطرناک

مالیہ میں کمی ‘ مالیاتی و اقتصادی خسارہ میں اضافہ ‘ وائی رام کرشنوڈو
امراوتی 10 جنوری ( پی ٹی آئی ) ریاست کی 12.23 فیصد کی شرح سے معاشی ترقی کے باوجود آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج کہا کہ ریاست کی معاشی حالت انتہائی خطرناک ہے ۔ انہوں نے بجٹ سے قبل اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر حالت خطرناک ہے۔ ہم شدید مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال سال 2016-17 کے بجٹ میں مالیہ میں شدید کمی اور مالیاتی و اقتصادی خسارہ میں زبردست اضافہ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ معمول سے زیادہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بجٹ میںاس کا تخمینہ 4868 کروڑ روپئے کا تھا ۔ مالیاتی خسارہ 14,134 کروڑ روپئے تک پہونچ رہا ہے ۔ اسی طرح اقتصادی خسارہ بھی 24,000 کروڑ روپئے تک پہونچ گیا ہے جبکہ بجٹ میں اس کا تخمینہ 20,497 کروڑ روپئے کا تھا ۔ یہ خسارہ جملہ 3.6 تا 4 فیصد تک کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ڈسمبر میں ماہ نومبر کے مقابلہ میں ریاست کے مالیہ میں سات فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔ انہوں نے تاہم جملہ مالیاتی خسارہ کے اعداد و شمار بتانے سے گریز کیا ہے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے بتایا کہ عہدیدار ابھی ان اعداد و شمار کو تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT