Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا کے وزیر جی سرینواس کی برطرفی کا مطالبہ ‘ سی پی آئی

آندھرا کے وزیر جی سرینواس کی برطرفی کا مطالبہ ‘ سی پی آئی

حیدرآباد6 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش سی پی آئی کمیٹی نے اراضیات اسکینڈل میں مبینہ ملوث وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس راؤ کو کابینہ سے برطرف کرکے اراضیات اسکینڈل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ وشاکھاپٹنم میں اراضیات اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی قائدین نے آج ریوینیو ڈیویژن آفیسر سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کی۔ قبل ازیں میدھیلاپوری تا جگدامبا سنٹر تک سی پی آئی کے زیراہتمام زبردست ریالی منظم کی گئی اور اراضیات اسکینڈل (بے قاعدگیوں کے واقعات کی) کی SIT کے ذریعہ تحقیقات کروانے پر کوئی نتائج اور حقائق برآمد نہیں ہوں گے۔ سیکریٹری آندھرا پردیش سی پی آئی کمیٹی کے راما کرشنا نے اراضیات اسکینڈل واقعات کی برسرخدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا تاکہ حقائق کا انکشاف ہوسکے۔ انہوں نے چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اراضیات اسکینڈل واقعات کی فرض کی تکمیل کیلئے SIT کے ذریعہ تحقیقات کروانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن سیٹ کے ذریعہ تحقیقات کروانے سے کوئی حقائق کا انکشاف نہیں ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT