Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا یونیورسٹی اولڈ اسٹوڈنٹس کا سالانہ کنونش، واک دھان رن کا اہتمام

آندھرا یونیورسٹی اولڈ اسٹوڈنٹس کا سالانہ کنونش، واک دھان رن کا اہتمام

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو اور دیگر سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھرا یونیورسٹی اولڈ اسٹوڈنٹس کے سالانہ کنونشن کے موقع پر آج صبح وشاکھاراما کرشنا بیچ (BEECH) پر منظم کردہ ’’واک دھان رن‘‘ کا نائب صدرجمہوریہ ہند مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے جھنڈی دکھا کر آغاز کیا بلکہ خود مسٹر ایم وینکیا نائیڈو جوکہ آندھرا یونیورسٹی کے اولڈ اسٹوڈنٹس رہ چکے ہیں۔ واک دھان رن میں حصہ لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ راما کرشنا بیچ کے پاس واقع کالی ماتا مندر تا پارک ہوٹل دو کیلو میٹر طویل فاصلہ تک آندھرا یونیورسٹی اولڈ اسٹوڈنٹس، پروفیسرس ریسرچ اسکالرس کے ساتھ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو بھی چلتے ہوئے واک دھان رن میںحصہ لیا۔ اس موقع پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ہند مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ آندھرا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے نتیجہ میں ہی آج ملک کے اس جلیل القدر عہدے پر پہنچ سکا ہوں۔ اس واک دھان رن میں ممتاز صنعتکار و صدرنشین آندھراپردیش یونیورسٹی اولڈ اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن مسٹر جی ملیکارجن راؤ، ریاستی وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر جی سرینواس راؤ، رکن پارلیمان وشاکھاپٹنم مسٹر کے ہری بابو، ممتاز فلم پرڈیوسر و ڈائرکٹر مسٹر آر پی پٹنائک، وائس چانسلر آندھرا یونیورسٹی پروفیسر ناگیشور راؤ، رجسٹرار آندھرا یونیورسٹی پروفیسر اوما مہیشور راؤ کے علاوہ کئی سابق وائس چانسلر، پروفیسرس اور اولڈ اسٹوڈنٹس وغیرہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT