Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا ۔ تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

آندھرا ۔ تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( این ایس ایس) : محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ 3 دنوں میں موسلادھار بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداران کے مطابق مغربی وسط خلیج بنگال میں شمالی ساحلی آندھرا اور جنوبی اوڈیشہ کے قریب ہوا کے دباؤ میں کمی سے بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 3 دن کے دوران بارش ہوگی اور تلنگانہ میں ایک یا دو دن میں مانسون داخل ہوگا جس کے بعد ساری ریاست میں بارش ہوسکتی ہے

TOPPOPULARRECENT