Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / آندھی مہلوکین کے ارکان خاندان میں ایکس گریشیا تقسیم

آندھی مہلوکین کے ارکان خاندان میں ایکس گریشیا تقسیم

مظفر نگر۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے عہدیداروں نے اس ضلع میں جاریہ آندھی میں ہلاک ہونے والے دو اشخاص کے ارکان خاندان کو آج فی کس 4 لاکھ روپئے ایکس گریشیا تقسیم کئے۔ اتوار کو اس ضلع کے مجہیدا اور یاوٹی مواضعات میں بالترتیب ذیشان (22 سالہ) اور ریاست (55 سالہ) کی ہلاکت ہوئی تھی۔ وہ دونوں ان پر ایک درخت گرنے کی وجہ ہلاک ہوگئے تھے۔ ضلع مجسٹریٹ راجیو شرما نے یہ بات بتائی۔ پانچ ریاستوں میں اتوار سے آندھی طوفان باد و باراں اور بجلی گرنے سے 80 افراد ہلاک ہوگئے جس میں صرف اترپردیش میں 51 اموات ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT