Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آنسو نہ رلانے والی پیاز !

آنسو نہ رلانے والی پیاز !

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) پیاز کاٹنے پر آنسو آنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا اس پر روک نہیں لگائی جاسکتی؟ غم اور تکلیف لاحق ہونے پر معمول کے مطابق جاگ اٹھنے والے حفاظتی سسٹم کے ذریعہ ہونے والے عمل کا نتیجہ ہی آنسو ہیں۔ اس عمل کی تحقیق اریکہ میں کارنل یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے مطالعہ نے واضح کیا ہے اور اس ٹیم کے ارکان میں ایک غیرمقیم ہندوستانی سرجت بنرجی بھی شامل ہیں۔ ہم پیاز کاٹتے ہی اس میں موجود لاکری میٹری فیاکٹر سنتیج (ایل ایف ایس) نامی مائع لائکری میٹری فیاکٹر کو خارج کرتی ہے تیزی کے ساتھ ہوا میں شامل ہونے والے ایل ایف کی وجہ سے ہی ہماری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ اس ایل ایف ایس سے پیاز کو علحدہ کرنے کے بعد ایسی پیاز کو جاپان میں بھاری قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ ایل ایف ایس کو علحدہ کرنے سے ایل ایف علحدہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں میں پیاز کاٹنے کے باوجود آنسو نہیں آتے۔ ایسی پیاز ہمیں کب دستیاب ہوگی دیکھیں گے۔

پیاز کی قیمتوں میں اضافہ
مدھیہ پردیش اور گجرات میں سیلاب، ناسک مارکٹ میں پیاز کی کمی وجہ
حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) پیاز کی قیمتوں میں پھر ایک بار زبردست اضافہ ہونے جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش اور گجرات میں زبردست بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ان ریاستوں سے پیاز کی برآمدی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں پیاز کیلئے مشہور مہاراشٹرا کے ناسک کی مارکٹ میں بھی پیاز بہت کم سربراہ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی مارکٹ میں بھی پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کل پرسوں تک اس مارکٹ میں کنٹل پیاز کی قیمت 1000-1500 تھی جو اچانک 2700 روپئے فی کنٹل ہوگئی ہے۔ ریاست میں 90 فیصد پیاز پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے ہی لائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ریٹیل مارکٹ میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمت فی کیلو 15-20 روپئے تھی مگر ناسک مارکٹ میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہماری ریاست میں بھی پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں تاجرین پیاز کے مطابق مہاراشٹرا میں بھی امسال پیاز کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں محبوب نگر، کولاپور اور شانتی نگر میں پیاز کی بڑے پیمانے پر کاشت کی گئی مگر بروقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے پیاز کی کاشت پر برا اثر پڑا ہے۔ تاجرین کے مطابق پڑوسی ریاست آندھراپردیش کا بھی یہی حال ہے۔ ان حالات کے پیش نظر مارکٹ ماہرین کا خیال ہیکہ پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ملکی راجدھانی دہلی میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں 30-35 روپئے فی کیلو پیاز فروخت ہورہی ہے تو شہر حیدرآباد میں 25 روپئے فی کیلو فروخت ہورہی ہے اور مہاراشٹرا کے لسک گاؤں ہول سیل مارکٹ میں بھی پیاز کی قیمت دوگنی ہوگئی ہے۔ وہاں فی کیلو 25 روپئے فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT