Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / آنسو گیاس پھیلنے کا خدشہ ،برلن ائرپورٹ کا تخلیہ

آنسو گیاس پھیلنے کا خدشہ ،برلن ائرپورٹ کا تخلیہ

برلن۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برلن کے اسکونے فیلڈ ہوائی اڈے کے ایک ٹرمینل کو کل مشتبہ آنسو گیس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر خالی کرا دیا گیا۔ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہوائی اڈے کے ٹرمینل ڈی کو مشکوک آنسو گیس کے اخراج کے خوف سے خالی کرا دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی وجہ سے پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔قابل ذکر ہے کہ اسکونے فیلڈ ائرپورٹ برلن کے جنوب مشرق میں ہے اور بنیادی طور پر ہلکے جیٹ اور ریان ایر کم لاگت والے طیارے کی یہاں سے آمد و رفت ہوتی ہے ۔ یہ ٹگل کے بعد شہر کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے ۔ اس سال کے اوائل میں ایئر کنڈیشنگ نظام سے ایک حفاظتی مادہ کے اخراج سے ہیمبرگ ہوائی اڈے پر مسافروں کو پریشانی جھیلنی پڑی تھی۔
آتشزدگی کے بعد سنگاپور ایرپورٹ کا ایک ٹرمنل بند
سنگاپور۔ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک حصہ کو وہاں پر آتشزدگی کے واقعہ کے بعد بند کردینے کے فیصلہ کا ماہرین نے خیرمقدم کیا ہے کیونکہ سکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمنل کے متاثرہ حصہ کو بند کردینا ہی بہتر ثابت ہوا ہے جبکہ ہزاروں مسافرین کو اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ چانگی ایرپورٹ کے ایرکنڈیشنڈآلات والے کمرے میں شام تقریباً پونے 6 بجے آگ لگی جس کی وجہ سے دھواں روانگی والے ہال میں داخل ہوگیا جہاں اس وقت سینکڑوں مسافرین اپنے متعلقہ طیاروں میں سوار ہونے کے منتظر تھے حالانکہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا لیکن اس کے اثرات نے ایرپورٹ کی سرگرمیوں کو متاثر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT