Sunday , July 22 2018
Home / سیاسیات / آنندی بین پٹیل نے بحیثیت گورنر مدھیہ پردیش جائزہ لیا

آنندی بین پٹیل نے بحیثیت گورنر مدھیہ پردیش جائزہ لیا

بھوپال۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سینئر بی جے پی لیڈر آنندی بین پٹیل نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ اترپردیش ہائیکورٹ چیف جسٹس ہیمنت گپتا نے آج انہیں ایک پراثر تقریب میں اس باوقار عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان ، ان کے کابینی رفقاء اور دیگر ارکان موجود تھے۔ واضح رہے کہ آنندی بین پٹیل قبل ازیں چیف منسٹر گجرات رہ چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT