Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / آنندی بین پٹیل گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ

آنندی بین پٹیل گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ

احمدآباد ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آنندی بین پٹیل نے آج دوپہر گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کملا بینی وال نے انہیں حلف دلایا۔ اس وقت شہ نشین پر ان کے پیشرو نریندر مودی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے دیگر سینئر قائدین جیسے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، ارون جیٹلی ا

احمدآباد ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آنندی بین پٹیل نے آج دوپہر گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کملا بینی وال نے انہیں حلف دلایا۔ اس وقت شہ نشین پر ان کے پیشرو نریندر مودی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے دیگر سینئر قائدین جیسے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، ارون جیٹلی اور پارٹی صدر راجناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں 72 سالہ خاتون وزیراعلیٰ کی رسم حلف برداری کے وقت پورا ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ مودی نے کل 12 سال تک گجرات کے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہنے کے بعد استعفیٰ دیدیا جس کے بعد پارٹی لیجسلیٹرس نے آنندی بین پٹیل کو اپنا آئندہ قائد منتخب کیا۔

یاد رہے کہ گجرات میں آنندی بین پٹیل اور امیت شاہ کو مودی کے دائیں اور بائیں ہاتھ سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران جب نریندر مودی ریاست گجرات سے دور تھے اس وقت امیت شاہ نے ان کے ساتھ مہمات میں شرکت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی بنایا تو دوسری طرف آنندی بین پٹیل نے نریندر مودی کی غیرموجودگی میں ریونیو منسٹر کی حیثیت سے گجرات حکومت کو کامیابی سے چلانے کا کام انجام دیا۔ انہیں ایک قابل ایڈمنسٹریٹر تصورکیا جاتا ہے۔ حلف برداری کے بعد اپنی تقریر کے دوران انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہمارے تمام عزیز قائدین دہلی جارہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں خوشی ہورہی ہے وہیں دوسری طرف غم بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج ہماری آنکھوں سے ان کی جدائی کے بعد آنسو نکل رہے ہیں لیکن مودی اب پورے ملک کی عوام کے آنسو پونچھنے جارہے ہیں

جو یقینی طور پر ایک اچھی علامت ہے۔ نریندر مودی نے بھی آنندی بین کو مسکراتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر کے دفتر میں کوئی بھی فائل زیرالتواء نہیں ہے اور نہ ہی ان پر (آنندی) کام کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔ ویسے آنندی بین خود بھی ایک محنتی قائد ہیں اور ان کی قیادت میں گجرات ترقی کی راہ پر آگے ہی بڑھتا رہے گا۔ آنندی بین کا ریاستی اسمبلی کیلئے 2012ء میں احمدآباد کے گھٹلوڈیا حلقہ رائے دہی سے انتخاب عمل میں آیا تھا جہاں انہوں نے اپنے حریف امیدوار کو 1.10 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT