Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / آنند شرما وارناسی میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار

آنند شرما وارناسی میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج وارناسی لوک سبھا نشست سے مقابلہ کی خواہش ظاہر کی جہاں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی انتخابی میدان میں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لوک سبھا انتخابات میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں تو انہوں نے کہا کہ یقینا اگر کانگریس پارٹی ایسی خواہش ظاہر کرے تو وہ

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج وارناسی لوک سبھا نشست سے مقابلہ کی خواہش ظاہر کی جہاں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی انتخابی میدان میں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لوک سبھا انتخابات میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں تو انہوں نے کہا کہ یقینا اگر کانگریس پارٹی ایسی خواہش ظاہر کرے تو وہ کل ہی وارناسی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ آنند شرما کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جبکہ میڈیا میں یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ مودی کو لتھاڑنے والے ڈگ وجئے سنگھ کو وارناسی میں پارٹی امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ طویل عرصہ تک یو پی کانگریس امور کے انچارج بھی رہے ہیں۔ تاہم سینئر کانگریس قائدین نے وارناسی سے پارٹی امیدوار کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ آنند شرما اس وقت وزیرکامرس اور راجستھان سے رکن راجیہ سبھا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT