Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آنکھوں کے معائنہ و آپریشن کی اسکیم ‘ 106.83 کروڑ روپئے مختص

آنکھوں کے معائنہ و آپریشن کی اسکیم ‘ 106.83 کروڑ روپئے مختص

حیدرآباد۔4مئی ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آنکھوں کے مفت چیک اپ اور آپریشن وغیرہ کیلئے 106.83 کروڑ روپئے مختص کرکے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ ایک ماہ قبل چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے 3.5کروڑ عوام کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کرکے اس کی تیاری کرنے کی محکمہ صحت کو ہدایت دی تھی ۔ وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بھی اس سلسلہ میں سلسلہ وار اجلاسوں کا انعقاد کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے عہدیداروں کو حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ محکمہ صحت نے آج اس پروگرام کے تحت آنکھوں کا معائنہ کرانے ‘ ضرورت پڑنے پر آپریشن کرانے کے ساتھ عینکیں تقسیم کرنے کیلئے 106.83کروڑ روپئے مختص کردیئے ۔

TOPPOPULARRECENT