Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / آنکھ مارنا اسلام میں حرام

آنکھ مارنا اسلام میں حرام

سپریم کورٹ میں درخواست ،ملیالم فلم کے گانے میں گستاخانہ کلمات
نئی دہلی ۔ /8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملیالم فلم اداکارہ پریہ پرکاش وریئر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے ۔ اس درخواست میں دلیل پیش کی گئی ہے کہ آنکھ مارنا اسلام میں حرام ہے ۔ ملیالم فلم کے ایک گیت میں گستاخانہ کلمات بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔ پریہ پرکاش نے گزشتہ ماہ انٹرنیٹ پر اس وقت سنسنی پیدا کردی تھی جب ان پر فلمائے گئے ایک گیت میں انہوں نے اپنے کلاس میٹ کو آنکھ مارتے ہوئے اظہار محبت کیا تھا ۔ اس سین کے پس منظر میں گیت بھی بج رہا تھا جس میں گستاخانہ کلمات شامل تھے ۔ بار اینڈ بنچ کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے درخواست داخل کی ہے اور کہا ہے کہ آنکھ مارنا اسلام میں حرام ہے اور اس کے ساتھ جو گیت بجایا گیا ہے اس میں گستاخانہ کلمات شامل کئے گئے ہیں ۔ اس سے اسلام کی توہین ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT