Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آنکھ میں انجکشنس بصارت کو بہتر بنانے میں معاون

آنکھ میں انجکشنس بصارت کو بہتر بنانے میں معاون

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ٹکنالوجی اور ریسرچ میں ہوئی پیشرفت سے کئی بصارت سے محروم مریضوں کی بصارت اور بینائی کو پھر سے بحال کرنے میں مدد ہوئی۔ چند سال قبل جب کہ انجکشنس دستیاب نہیں تھے مریض عمر رسیدگی ، ڈائیبٹک ، ریٹینوپیتھی آنکھ میں خون کی رگوں کے بند ہونے اور دیگر وجوہات کے باعث بینائی سے محروم ہورہے تھے لیکن آج انجکشنس کی دستیابی کی بدولت بصارت کو بچایا جاسکتا ہے ۔ ایڈوانسڈ ریٹینا کیر ، پنجہ گٹہ حیدرآباد کی ڈاکٹر انینا ابراہم (9550570077) نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آنکھ میں دئیے جانے والے انجکشنس کی اقسام ہیں ۔ Avastim ، Lucentis ، Triamcinolone اور Oxurdex ذیابیطس سے متاثرہ مریضوں کو جن میں آنکھ کے پردہ کے مسائل پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ علاج کے لیے انجکشن دئیے جاتے ہیں ۔ انجکشن سے آنکھ میں خون آنا کم ہوتا ہے ۔ ذیابیطس یا خون کی شیریانوںکے بند ہونے کی وجہ Retina میں سوجن پیدا ہو تو اس کے علاج کے لیے انجکشن دئیے جاتے ہیں ۔ اس پروسیجر کے لیے بلڈ شوگر کنٹرول میں ہونا اہم ہوتا ہے ۔ انجکشن کا اثر 4 ہفتوں کے بعد شروع ہوتا ہے ۔ مریضوں میں پہلی خوراک کے بعد کافی بہتری آتی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT