Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / آنگن واڑی اسکولس کو ہر ماہ 20 لاکھ انڈے،پولٹری یونٹ کو سبسیڈی پر برقی ، وقفہ سوالات میں وزیر افزائش مویشیاں کا بیان

آنگن واڑی اسکولس کو ہر ماہ 20 لاکھ انڈے،پولٹری یونٹ کو سبسیڈی پر برقی ، وقفہ سوالات میں وزیر افزائش مویشیاں کا بیان

حیدرآباد۔22ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست میںماہانہ 20لاکھ انڈے آنگن واڑی اسکولو ںکو فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ 4تا5لاکھ انڈے ماہانہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے لئے روانہ کئے جاتے ہیں۔مسٹر ٹی سرینواس یادو ریاستی وزیر افزائش موئیشیاں نے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران پولٹری صنعت کی ترقی کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ پولٹری صنعت کے لئے حکومت کی جانب سے 2روپئے فی یونٹ برقی سربراہی پر سبسیڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پولٹری صنعت کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوںنے مزید بتایا کہ پولٹری کسانو ںکو مکئی رعایتی قیمتوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔مسٹر ٹی سرینواس یادوارکان قانون ساز کونسل ڈاکٹر ایم سرینواس ریڈی اور مسٹر کے پربھاکر کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں پولٹری صنعت کی ترقی کیلئے متعدد اقداما ت کئے جا رہے ہیں اور ان اقدامات میں پولٹری کسانو ںکو رعایتی برقی اور رعایتی مکئی کی فراہمی بھی شامل ہے۔انہوں نے انڈوں کی سرکاری سطح پر خریدی کے عمل سے بھی واقف کرواتے ہوئے کہا کہ آنگن وڑی اسکولوں کیلئے ماہانہ 20تا22لاکھ انڈے خریدے جا رہے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں چلائے جانے والے مڈ ڈے میل اسکیم کے لئے ماہانہ 4-5لاکھ انڈوں کی خریدی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT