Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آنگن واڑی اسکول میں گندے انڈوں کی سربراہی

آنگن واڑی اسکول میں گندے انڈوں کی سربراہی

نظام آباد ۔21۔جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک کمسن لڑکے کے پیر کے آپریشن میں لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے والدین نے ضلع کلکٹر مسٹر پردومنیا سے شکایت کرنے پر ضلع کلکٹر نے ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر گویند واگھمارے سے اس بارے میں مکمل تحقیقات کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے ک

نظام آباد ۔21۔جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک کمسن لڑکے کے پیر کے آپریشن میں لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے والدین نے ضلع کلکٹر مسٹر پردومنیا سے شکایت کرنے پر ضلع کلکٹر نے ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر گویند واگھمارے سے اس بارے میں مکمل تحقیقات کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے موضع دڑکی کے وڈلہ بھاسکر نے ضلع کلکٹر سے پرجا وانی میں درخواست پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے لڑکا لکشمی گنپتی کے پیر کا غلط آپریشن کرنے کی وجہہ سے لڑکا پیر سے محروم ہوگیا ہے اور چلنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کرنے کی خواہش کرنے پر ضلع کلکٹر نے ڈی ایم اینڈ ایچ او سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ پرجا وانی پروگرام میں جملہ 274درخواستیں وصول ہوئی ۔

مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ضلع کلکٹر کو درخواستیں پیش کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کرنے کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر نے ان درخواستوں پر متعلقہ عہدیداروں کو یکسوئی کیلئے ہدایت جاری کی۔ ضلع کلکٹر نے کاماریڈی کے موضع اڈلور میں آنگن واڑی اسکول میں گندے انڈے سربراہ کرنے پردیہاتیوں نے ضلع کلکٹر سے شکایت کرتے ہوئے بتایاکہ انڈے گندے ہونے کی وجہہ سے صحت پر اثر پڑنے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں لہٰذا آنگن واڑی ورکر کے خلاف کاروائی کرنے کی شکایت کرنے پر ضلع کلکٹر نے متعلقہ آنگن واڑی سوپروائیزر کو برطرف کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے ضلع کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یوم جمہوریہ کی تقاریبات کے پیش نظر کسی بھی عہدیدار کو رخصت نہیں دی جائے گی اور معاشی سال کا اختتام کے قریب ہونے کی وجہہ سے تمام فلاحی اسکیمات کی عمل آوری ناگزیر ہے لہٰذا بغیر اطلاع کے کوئی بھی عہدیدار رخصت نہ منظور کریں۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر ہرشا وردھن، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر شیشادھری و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT