آنگن واڑی سنٹروں کو ناقص انڈے سربراہ

یلاریڈی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے مواضعات میں آنگن واڑی سنٹروں پر ناقص انڈے سربراہ کرنے پر منڈل پریشد صدر مسٹرگنگادھر نے برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل کے متمال میں آنگن واڑی سنٹر پر خراب انڈے سربراہ کئے گئے ۔ جس پر وہاں موجود ٹی آر ایس قائد ملیش انڈوں میں سے بدبو آنے پر یہ بات منڈل پریشد صدر کو بتایا کہ جس پر ناقص انڈوں کو لیک

یلاریڈی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے مواضعات میں آنگن واڑی سنٹروں پر ناقص انڈے سربراہ کرنے پر منڈل پریشد صدر مسٹرگنگادھر نے برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل کے متمال میں آنگن واڑی سنٹر پر خراب انڈے سربراہ کئے گئے ۔ جس پر وہاں موجود ٹی آر ایس قائد ملیش انڈوں میں سے بدبو آنے پر یہ بات منڈل پریشد صدر کو بتایا کہ جس پر ناقص انڈوں کو لیکر پریشد صدر کے ساتھ ٹی آر ایس قائدین یلاریڈی مستقر پر ICDS آفس پہونچے اور آفس میں موجود عہدیدار ناگامنی سے شکایت کی ۔ اس موقع پر بتایا کہ انڈوں کے سربراہ کرنے میں ہمارا تو ہاتھ نہیں ہے ۔ ہر گتہ داروں کے ذریعہ آنگن واڑی سنٹروں کو انڈے سربراہ ہوتے ہیں۔ یہ سننے کے بعد منڈل پریشد صدر سنٹروں کو انڈے سربراہ کرنے والے سدی پیٹ کے کنٹراکٹر راجو سے فون پر بات کی اور ہدایت دی کہ ناقص انڈے آئندہ سے سربراہ نہ کئے جئایں اور ان انڈوں کو واپس لیتے ہوئے دوسرے انڈے روانہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین میں راجو ، ملیش موجود تھے ۔ آنگن واڑی سنٹروں پر معصوم بچے آیا کرتے ہیں ۔ اگر انہیں خراب غذا دی گئی تو پھر ان کی صحت پر کیا اثر ہوگا ۔ آنگن واڑی ذمہ داروں پر بہترین غذا دینے کی سخت ذمہ داری ہے کیونکہ ان کے یہاں ہی ملک کے مستقبل نونہال بچے کثرت سے آیا کرتے ہیں ۔ ناقص چیزوں پر کڑی نگرانی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT