Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آنگن واڑی ورکرس کو اسمبلی جانے سے روک دیا گیا

آنگن واڑی ورکرس کو اسمبلی جانے سے روک دیا گیا

خاتون ورکرس کا احتجاج ، مخالف پولیس نعرے ، اندرا پارک کے قریب کشیدگی

خاتون ورکرس کا احتجاج ، مخالف پولیس نعرے ، اندرا پارک کے قریب کشیدگی
حیدرآباد ۔ /17 مارچ (سیاست نیوز) اندرا پارک کے قریب اور سندریاوگنانا کیندرا کے پاس آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب آنگن واڑی ورکرس کی ایک بڑی تعداد نے تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے چلو اسمبلی ایجی ٹیشن کے سلسلہ میں اسمبلی کی طرف مارچ کررہے تھے ۔ پولیس نے ان آنگن واڑی ورکرس کو اندرا پارک کے علاقہ دھرنا چوک کے قریب روک دیا کیونکہ وہ اسمبلی کی سمت جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس کو ان آنگن واڑی ورکرس کو وہاں منتظر گاڑیوں میں بٹھاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ آنگن واڑی ورکرس گزشتہ کئی دن سے تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایجی ٹیشن کررہے ہیں ۔ انہیں تحویل میں لے کر بعد میں گاڑیوں میں بٹھایاگیا جبکہ آنگن واڑی ورکرس نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور مخالف پولیس نعرے لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT