Monday , May 21 2018
Home / دنیا / آن سانگ سوچی کا امریکی ایوارڈ واپس لیا گیا

آن سانگ سوچی کا امریکی ایوارڈ واپس لیا گیا

واشنگٹن ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ہولوکاسٹ میموریل میوزیم نے کہا کہ اس نے میانمار کی قائم مقام لیڈر ان سانگ سوچی کو دیئے گئے اپنے باوقار انسانی حقوق ایوارڈ کو واپس لے لیا ہے۔ ان پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے روہنگیائی مسلمانوں کے نسلی صفایا کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سوچی جنہوں نے 1991ء میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا ہے ۔اپنے ملک کی فوجی آمریت پسندی کے خلاف ان کی طویل مہم کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا لیکن اب امریکی ہولوکاسٹ میومیم نے 6 سال پہلے دیئے گئے اپنے ایوارڈ کو یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ آن سانگ سوچی برمی عوام کی آزادی اور وقار کے لئے کچھ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT