Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائن خریداری میں دھوکہ پر دھوکہ باز گرفتار

آن لائن خریداری میں دھوکہ پر دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 اگست (سیاست نیوز) آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ سے بھی دھوکہ باز فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔ شہر میں ایسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے آن لائن خریداروں کو چوکنا رہنا ہوگا۔ گھر بیٹھے موبائیل کے ذریعہ شاپنگ اور من چاہی اور من پسند چیز کا انتخاب اور اس کی خریداری بغیر جانچ اور تحقیق کے مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں دھوکہ دہی کا شکار شخص کی شکایت پر سائبرکرائم سی سی ایس مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے دھوکہ باز شخص کو گرفتار کرلیا جو آن لائن خریداری کی ویب سائیٹ پر اشیاء پیش کرتے ہوئے خریداروں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ایس ستیہ کشور ساکن آلوین کالونی پٹن چیرو کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص نے شکایت گذار شحص نریندر آٹو ڈرائیور کو فون فروخت کرنے کے بہانے دھوکہ دیا تھا۔ نریندر کو لیکر ڈاٹ کام پر فون خریدنے کیلئے سرچ کررہا تھا کہ اسی دوران اسے ایک فون پسند آیا اور اس کی قیمت 7500 روپئے تھی جس کے بعد اس نے دھوکہ باز ستیہ کشور سے رابطہ کیا۔ دونوں میں بات چیت کے بعد شکایت گذار نے دھوکہ باز کے بنک کھاتے میں رقم جمع کروائی۔ تاہم فون حاصل نہ ہونے پر اس نے پولیس سے شکایت کردی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT