Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آن لائن پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو انعامات

آن لائن پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو انعامات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آن لائن پراپرٹی ٹیکس ٹریڈ لائسنس فیس ادا کرنے والوں کیلئے ہر ہفتہ نقد انعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر میں کیاش لیس لین دین کا آغاز کرنے آن لائن ادائیگیاں انجام دینے ہر ہفتہ ایک لاکھ 25 ہزار روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ 7 تا 11 دسمبر ٹیکس کیاش لیس پے منٹس کرنے والوں کو پہلا انعام 50 ہزار روپئے دوسرا انعام 20 ہزار روپئے دو افراد کو دس دس ہزار روپئے اور 2500 روپئے آٹھ افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ دیئے جائینگے ۔ ٹریڈ لائسنس فیس آن لائن ادا کرنے والوں میں چھ افراد کو فی کس 2500 روپئے انعامات دیئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے ٹریڈ لائسنس فیس آن لائن میں ادا کر کے نقد انعامات جیتنے کے ساتھ شہر کی ترقی میں تعاون کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT