Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / آن لائن کاروں کی فروخت کے بہانے رقم ہڑپنے والا گرفتار

آن لائن کاروں کی فروخت کے بہانے رقم ہڑپنے والا گرفتار

حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم مارکیٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو آن لائن ویب سائیٹ OLX.COM پر اشتہارات شائع کرتے ہوئے کاریں فروخت کرنے کے بہانے پیشگی رقم ہڑپ لیا کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ ایم ونود جس کا تعلق مشرقی گوداوری سے ہے، نے ایک شخص جیوتی پرکاش ساکن فلم نگر کو OLX.COM کے ذریعہ اپنی کار فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور دونوں کے درمیان ڈیل ہوگئی جس میں کار کی قیمت 3 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن ایم ونود نے خود کو سوری بابو ظاہر کرتے ہوئے جیوتی پرکاش سے 60 ہزار روپئے بطورِ پیشگی رقم حاصل کرلی اور آن لائن بینک میں منتقل کرالیا۔ وہ اکثر اسی قسم کی دھوکہ بازی میں ملوث تھا اور اشتہارات کے ذریعہ عوام کو راغب کرتے ہوئے ان سے پیشگی رقم حاصل کرکے غائب ہوجاتا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT