Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائن کال گرلز فراہمی کا دھوکہ ‘ ایک شخص گرفتار

آن لائن کال گرلز فراہمی کا دھوکہ ‘ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔10ستمبر ( سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس کی مارکیٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو آن لائن ویب سائیٹس کے ذریعہ کال گرلز فراہم کرنے کا دعویٰ کرکے رقومات ہڑپ رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تارناکہ کے سافٹ ویر ملازم سدرشن ریڈی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ اس نے ایک ویب سائیٹ پر موجود سائرہ اینجل نامی شخص کے موبائیل نمبرات پر رابطہ قائم کیا اور کال گرلز فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ دھوکہ باز کے وینکٹیش متوطن جڑچرلہ ضلع محبوب نگر نے سدرشن کو پے ٹی ایم سے 7000 روپئے منتقل کرنے کہا جس پر سافٹ ویر ملازم نے رقم منتقل کی ۔ بعد میں دھوکہ باز نے اپنا موبائیل فون بند کردیا ۔ دھوکہ دہی سے حاصل رقم کو وینکٹیش بینک کھاتہ میں حاصل کرتا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے اسکا پتہ لگا کر اسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT