Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / آن لائن کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

آن لائن کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آن لائین کرکٹ سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا جو گزشتہ تین سال سے سٹہ کا کاروبار کررہی تھی۔ پولیس نے کڑپہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افراد ٹی گنپتی ریڈی 40سال اور جی ڈی کنڈا ریڈی 40سال کو نظام پیٹ روڈ کوکٹ پلی کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6لاکھ 85 ہزار 6سو روپئے، ایک کار، دو لیاپ ٹاپ اور 6سیل فونس ضبط کرلئے۔ ایس او ٹی کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ میچس کے دوران سٹہ بازی کی جارہی تھی اور تمام کارروائی درمیان والوں کے ذریعہ آن لائن تھی۔ حیدرآباد اور سائبرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے دیگر مقامات اور کرناٹک و آندھرا پردیش ریاستوں میں یہ لوگ اپنا نیٹ ورک چلارہے تھے۔ گزشتہ تین سال سے تجارت کے بھیس میں یہ لوگ سٹہ چلارہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT